کس سے جھگڑیں؟
فراق صاحب جب پاکستان کے دورے سے واپس آئے جہاں ان کی بڑی آؤ بھگت ہوئی تھی، تو کچھ لوگ ان سے ملنے آئے۔ اس زمانے میں دونوں ملکوں میں آمدورفت پر بڑی پابندیاں تھیں اور لوگ ایک دوسرے کے بارے میں جاننے کے بڑے خواہشمند رہتے تھے۔ فراق صاحب نے ان لوگوں کو پاکستان کے بارے میں بہت سی باتیں بتائیں، مگر لوگوں کو سیری نہیں ہوئی۔ ایک صاحب بولے،
’’ویسے وہاں عام لوگوں کا کیا حال ہے؟‘‘
فراق صاحب نے جواب دیا، ’’بھائی لوگ بہت اداس ہیں،بہت دکھی ہیں۔‘‘
ان صاحب نے پوچھا، ’’مگر کیوں اداس ہیں؟‘‘
فراق صاحب نے نہایت بھولے پن سے جواب دیا، ’’وہاں اب ہندو ہی نہیں رہے جھگڑیں کس سے؟‘‘
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.