قوالی اور شعر کا فرق
الہ آباد کے مشاعرے میں فراق صاحب کو اپنی عادت کے خلاف کافی دیر بیٹھنا پڑا اور دوسرے شاعروں کو سننا پڑا۔ فراق صاحب کی موجودگی میں جن شاعروں نے پڑھا وہ سب اتفاق سے پاٹ دار آواز اور گلے باز تھے۔ وہ باری باری آئے اور پھیکی غزلوں کو سرتال پرگا کر چلے گئے۔ جب فراق صاحب مائیک پرآئے۔ ان شاعروں کی طرف ایک اچٹتی ہوئی نگاہ ڈالی اور اعلان کیا،
’’حضرات! آپ اب تک قوالی سن رہے تھے اب شعر سنئے۔‘‘
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.