شوہر کی گمراہی
یونس سلیم صاحب کی اہلیہ کراچی گئیں تو جوش صاحب سے ملنے کے لئے تشریف لے گئیں۔ جوش صاحب نے پہلے تو یونس صاحب کی خیر و عافیت دریافت کی اور اس کے بعد کہنے لگے کہ یونس آدمی تو اچھا ہے لیکن آج کل اس میں نقص پیدا ہوگیا ہے۔ ایک تو نماز بہت پڑھنے لگا ہے اور دوسرے اچھی بھلی صورت کو داڑھی رکھ کر بگاڑ رہا ہے۔ اس پر بیگم یونس نے عرض کیا کہ داڑھی رکھنے کا مشورہ تو یونس صاحب کو میں نے ہی دیا تھا۔ اس پر جوش صاحب نے فوراً جواب دیا کہ ’’آدم کو بھی تو حوا نے ہی گمراہ کیا تھا۔‘‘
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.