سنگھ کا شگوفہ
چیمسفورڈ کلب کے ایک مشاعرے میں، جس کی نظامت کنور مہندر سنگھ بیدی کررہے تھے، انہوں نے جناب عرش ملسیانی سے کلام سنانے کی گزارش کی جب عرش صاحب مائیک کی طرف جانے لگے تو بیدی صاحب نے فرمایا،
عرش کو فرش پر بٹھاتا ہوں
معجزہ آپ کو دکھاتا ہوں
اسی طرح دوسرے شاعر کو بلانے سے پہلے فرمانے لگے کہ،
کیا ستم ظریفی ہے کہ اب میں آپ کے سامنے ایک ایسے شاعر کو پیش کررہا ہوں جو ہر طرف سے گھرا ہوا ہے اور قافیہ ردیف کا بھی پابند ہے۔ اس پر ستم یہ کہ سرکاری ملازم بھی ہے اور تخلص ہے ’آزاد‘، اس پر جگن ناتھ آزاد اٹھ کر مائیک پر تشریف لے آئے۔
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.