تندرست مریض
مشہور مزاح نگار میجر ضمیر جعفری اور ان کے چند ساتھی فوجی افسر اپنا طبی معائنہ کروانے کے لئے ایک ملٹری ہاسپٹل میں شریک ہوئے تو انہیں اچنبھا ہوا کہ ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود ان کے وارڈ میں کسی نرس کا گزر نہیں ہوا۔ اتفاق سے جب ایک میٹرن وہاں سے گزری تو ضمیر جعفری نے پوچھا کہ، ’’بڑی بی کیا بات ہے ہم لوگ ایک ہفتہ سے اس وارڈ میں ہیں لیکن تم نے آج تک کسی نرس کو اس وارڈ میں نہیں بھیجا۔‘‘
یہ سن کر میٹرن نے کہ،
’’میں خوب جانتی ہوں اس وارڈ میں جتنے بھی لوگ ہیں وہ سب کے سب تندرست اور توانا ہیں۔‘‘
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.