بنا کر کوئی اچھا سا بہانہ چھوڑ دیتا ہوں
بنا کر کوئی اچھا سا بہانہ چھوڑ دیتا ہوں
مصیبت ہو جہاں یاری نبھانا چھوڑ دیتا ہوں
پڑوسی پیٹتے ہیں جب دریچے اور دروازے
میں ٹھمری چھیڑ دیتا ہوں ترانا چھوڑ دیتا ہوں
اگر دعوت میں شک گزرے کہ کھانا تھڑنے والا ہے
میں کھانے بیٹھ جاتا ہوں کھلانا چھوڑ دیتا ہوں
کبھی دفتر میں وارد ہو اگر صاحب غصیلا سا
تو اس دن اس کے کمرے میں ہی جانا چھوڑ دیتا ہوں
حسینوں کو نہیں جچتا کوئی بھی عینکی چہرہ
جہاں وہ ہوں وہاں عینک لگانا چھوڑ دیتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.