Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بیوٹی پارلر

بدر منیر

بیوٹی پارلر

بدر منیر

MORE BYبدر منیر

    زر کے بدلے حسن کی خیرات بٹتی ہے یہاں

    دیکھتے ہی دیکھتے کایا پلٹتی ہے یہاں

    کار گاہ حسن ہے یہ صنف نازک کے لیے

    خرچ ہو جاتے ہیں لاکھوں اک حسیں لک کے لیے

    رنگ کالا ہو اگر اس کو سفیدی بخش دیں

    عام سے چہروں کو بھی یہ تیکھے تیکھے نقش دیں

    پارلر والی سمجھتی ہے سبھی کی نفسیات

    مسکرا کر دل نشیں لہجے میں یوں کرتی ہے بات

    آپ کی تو جلد باجی ہو رہی ہے اب خراب

    میں کروں گی فشل بن جائے گی تازہ گلاب

    دیکھتے رہ جائیں گے سب ایسے چمکے گی سکن

    آپ جس محفل میں ہوں گی رات بن جائے گا دن

    پارٹی میک اپ ہمارا شہر میں مشہور ہے

    حسن کو آفت بنانا بندی کا دستور ہے

    دھاک یوں اپنی بٹھا دیتی ہے مستورات میں

    ہر کسی کو حور دکھتی ہے بس اپنی ذات میں

    ماں کی خواہش ہے کہ وہ بیٹی سے بھی کمسن لگے

    ایسا کرنے میں نہ جانے اس کو کتنے دن لگے

    ہر کوئی ویسا نظر آئے کہ جو جیسا نہیں

    اس لیے بہتات سے دکھتے ہیں دو نمبر حسیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے