بیٹا اور ماں
ایک اردو کے پروفیسر کا بیٹا جامعیؔ
اپنی ماں کو خط لکھا کرتا تھا ہندی میں سدا
ایک دن پوچھا میاں اردو میں کیوں لکھتے نہیں
آئی اردو ڈونٹ نو سر فخر سے اس نے کہا
جب یہ پوچھا پڑھ لیا کرتی ہیں وہ دیوناگری
ہنس کے بولا مائی ممی ڈونٹ نو ہندی ذرا
کس طرح معلوم ہوتا ہے انہیں مضمون خط
بولا خط پڑھ کر سنا دیتا ہے کوئی دوسرا
کس زباں میں ماں تمہیں دیتی ہیں اس خط کا جواب
شی ہمیشہ رائٹ ان اردو مجھے اس نے کہا
کیسے پھر معلوم ہوتا ہے تمہیں مضمون خط
بولا مجھ کو بھی سنا دیتا ہے پڑھ کر دوسرا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.