بیوی کے حضور
عشق کا ناس کرو گی مجھے معلوم نہ تھا
میرے پلے ہی پڑو گی مجھے معلوم نہ تھا
اک مہینے میں کماتا ہوں جو تنخواہ اسے
خرچ ہفتے میں کرو گی مجھے معلوم نہ تھا
میں نے کھائی تھی قسم کھاؤں گا بس رزق حلال
تم بھی احمق ہی کہو گی مجھے معلوم نہ تھا
شعر کی طرح سدا عرض کروں گا خود کو
تم سدا حکم ہی دو گی مجھے معلوم نہ تھا
جو سناؤ گی سنوں گا میں ہمیشہ لیکن
شعر تک تم نہ سنوگی مجھے معلوم نہ تھا
زندگی ہی میں مجھے دیکھنا ہوگا یہ دن
مجھ کو مرحوم لکھو گی مجھے معلوم نہ تھا
ساری دفعات ہی ہو جائیں گی لاگو مجھ پر
اتنے الزام دھروگی مجھے معلوم نہ تھا
عید کے دن بھی وہی جنگ کا نقشہ ہوگا
عید کے دن بھی لڑوگی مجھے معلوم نہ تھا
سخت جانی میں بھی نکلو گی مثالی یعنی
مار کر مجھ کو مرو گی مجھے معلوم نہ تھا
پتہ ہوتا تو نہ کرتا کبھی کوئی نیکی
تمہیں جنت میں ملو گی مجھے معلوم نہ تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.