بولو ہمارا کام ہوا یا نہیں ہوا
پیسوں کا انتظام ہوا یا نہیں ہوا
تیور بگڑ گئے سگ لیلیٰ کے جس گھڑی
دیوانہ تیز گام ہوا یا نہیں ہوا
لیڈر تمام ہو گئے عزت سے پھر بری
تیرا خیال خام ہوا یا نہیں ہوا
تقریر کے دھنی ہو مگر اس کے روبرو
پہیہ تمہارا جام ہوا یا نہیں ہوا
چاروں طرف بنی ہیں فلک بوس بلڈنگیں
اونچا کسی کا نام ہوا یا نہیں ہوا
تم گن رہے ہو یار مرے پیڑ کس لیے
آموں کا اہتمام ہوا یا نہیں ہوا
گھر میں جو چل رہا تھا ڈرامہ سویر سے
کچھ اس کا اختتام ہوا یا نہیں ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.