بائے کاٹ کی جب اس کے کہیں تعریف ہوتی ہے
بائے کٹ کی جب اس کے کہیں تعریف ہوتی ہے
تو زلفوں کے اسیروں کو بڑی تکلیف ہوتی ہے
اگر دفتر میں آ جائے کوئی ایمان دار افسر
تو پھر مردہ ضمیروں کو بڑی تکلیف ہوتی ہے
وہ جس دن بن سنور کر اپنی کھڑکی میں نہیں آتی
قسم سے راہگیروں کو بڑی تکلیف ہوتی ہے
اگر کر لے وہ اپنی بھابھیوں سے تھوڑی منہ ماری
مری بیوی کے ویروں کو بڑی تکلیف ہوتی ہے
کوئی اچھی وزارت گر کسی ممبر کو مل جائے
تو باقی کے وزیروں کو بڑی تکلیف ہوتی ہے
نہیں پھنستا کسی دن جب کوئی تگڑا عقیدت مند
کئی پیروں فقیروں کو بڑی تکلیف ہوتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.