ہمیشہ ہی سے رہتے ہیں یہ دونوں شاد چھٹی پر
کبھی شاگرد چھٹی پر کبھی استاد چھٹی پر
اچانک اطلاع پائیں جو اگلے روز چھٹی کی
بڑی بے ساختہ دیتے ہیں دونوں داد چھٹی پر
کوئی پوچھے کہ کیسے امن قائم ہو اداروں میں
تو اس کی تان توڑیں گے یہ آدم زاد چھٹی پر
نہیں کھلتا کسی بھی شخصیت کا دن منانا ہو
تو ہوتے ہیں اسی دن قوم کے افراد چھٹی پر
قدم رنجہ نہ فرمائے اگر شیریں کبھی کالج
تو منہ لٹکا کے چل دیتا ہے ہر فرہاد چھٹی پر
کسی دن اتفاقاً بند ہو جائے اگر کالج
تو لگتا ہے ہمیں سارا ہی عشق آباد چھٹی پر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.