دنبہ لے کر گھر آنگن میں پہنچے جب موصوف
بیگم تھی موبائل پر بد خوئیوں میں مصروف
نظر پڑی جب دنبے پر تو ہو گئی آگ بگولا
کہنے لگی تھا وقت برا جب میں نے تجھے قبولا
سمجھ نہیں آتی تم ہو کس دنیا کی مخلوق
مجھ کو تیری ذہنی حالت لگتی ہے مشکوک
بڑی عید پہ لے آئے ہو اتنا چھوٹا دنبہ
یاد نہیں تھا کیا تم کو بارہ افراد کا کنبہ
ہائے خواب میں دیکھے میں نے تکے اور کباب
تو نے میرے ارمانوں کا گلا دیا ہے داب
جی کرتا ہے تیری ہی گردن پہ چھری چلا دوں
تکا بوٹی کر کے تیری اماں کو کھلوا دوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.