ایک سے ایک اب کے بڑھ کر ہے
ہر ادا ان کی خاص نمبر ہے
نقطہ نقطہ ہے یاس کی تصویر
نامۂ غم مرا مصور ہے
بڑھ رہی ہے ضخامت گریہ
رونے والے کا حال ابتر ہے
خیریت کی کبھی خبر نہ ملی
تیرا دربان ہے کہ ریوٹر ہے
میرے جذبے کی وہ کریں تائید
یہ سعادت کہاں میسر ہے
ان کے منہ سے دو کالمی گالی
قند ہے قند بھی مکرر ہے
کہہ رہا تھا یہ کل ضمیمہ فروش
دل لق لقؔ میں شور محشر ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.