غیر کو عشق خام نے مارا
مینڈکی کو زکام نے مارا
شب حوالات میں کٹی ساری
بے طرح شغل شام نے مارا
عرض مطلب پہ میرے سو دشنام
ان کے گالی گدام نے مارا
بزم جاناں میں چائے بھی نہ ملی
غیر کے انتظام نے مارا
پی کے دو چار بھی سرور نہیں
ہائے ہوٹل کے جام نے مارا
گرد کو بھی میں اس کی پا نہ سکا
یار موٹر خرام نے مارا
وہ مجھے جانور سمجھتے ہیں
آہ! لق لقؔ کو نام نے مارا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.