غلط فہمی
میں نے اک بزم سخن میں کل غزل اپنی پڑھی
جس کو سن کر اہل محفل جھوم اٹھے وجد سے
جوش آیا ایک صاحب کو تو اٹھ کر جوش میں
اک لفافہ ہاتھ میں چپکے سے رکھ کر چل دئے
میں یہ سمجھا اس میں شاید ایک سو کا نوٹ ہے
کر دیا فی الفور پھر اس کو حوالے جیب کے
جب لفافہ کھول کر دیکھا تو یہ عقدہ کھلا
درج تھی اس میں ثنا خوانی میری اس طرح سے
سچ تو یہ ہے بہترین اشعار فرماتے ہیں آپ
بزم کو نغمہ سنا کر وجد میں لاتے ہیں آپ
- کتاب : Anwar-e-Tabassum (Pg. 27)
- Author : Mirza Asmatullah Bag Asmat
- مطبع : Dakan Studio Abid Circle Hyderabad (1956)
- اشاعت : 1956
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.