غیر سے تھوڑی سی اک دن بے وفائی کر کے دیکھ
کتنا سچا پیار ہے میرا ٹرائی کر کے دیکھ
خط نہیں لکھتا ہوں میں مجھ کو نہ یہ الزام دے
اپنی الماری کی بھی ایک دن صفائی کر کے دیکھ
سوئی دھاگہ ہاتھ میں ہے اور کوئی کپڑا نہیں
کھال حاضر ہے مری اس پر کڑھائی کر کے دیکھ
روبرو ہو یار تو رخ اپنا اس سے پھیر لے
اپنی قربت میں کبھی شامل جدائی کر کے دیکھ
وہ حسینہ اب ضعیفہ ہو چکی تو کیا ہوا
مرثیہ ہے تو بھی تو اس کی رباعی کر کے دیکھ
تیرے بارے میں ہیں معلومات کتنی اس کے پاس
جاننا ہے تو پڑوسی سے لڑائی کر کے دیکھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.