Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

حسن بے باک کا ویڈیو نیٹ پہ جب وائرل ہو گیا

بدر منیر

حسن بے باک کا ویڈیو نیٹ پہ جب وائرل ہو گیا

بدر منیر

MORE BYبدر منیر

    حسن بے باک کا ویڈیو نیٹ پہ جب وائرل ہو گیا

    دیکھتے دیکھتے میری عینک کا نمبر ڈبل ہو گیا

    وعدۂ وصل پر میری کتنی ہی راتوں کی نیندیں اڑیں

    پھر معالج کے انجیکشنوں سے مرا بازو شل ہو گیا

    مختصر گفتگو بعض لوگوں کی صدیوں پہ بھاری ہوئی

    اک حسینہ کے حسن بیاں سے تو گھنٹہ بھی پل ہو گیا

    کوچۂ یار میں خواہش عقد لے کر ہوئی حاضری

    پے بہ پے جب سوالات پوچھے گئے میں پزل ہو گیا

    وہ ملی تو مرے واسطے اس کی پہچان مشکل ہوئی

    خوبصورت غزل اب بدن جس کا رد غزل ہو گیا

    قوم کے حق میں جو بھی تجاویز تھیں التوا میں رہیں

    جن میں ذاتی مفادات تھے ان پہ فوراً عمل ہو گیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے