جو اہل زر نے سیاست کو اختیار کیا
اسمبلیوں میں پہنچ کر بھی کاروبار کیا
یہ کہہ رہا تھا حسینہ سے ایک سبزی فروش
تری نظر نے چقندر کو بھی انار کیا
میں کیا کہوں کہ مرا جسم کتنی شدت سے
سگان کوچۂ محبوب نے فگار کیا
تمام اہل ضیافت تھے ششدر و حیراں
کسی نے مرغ مسلم کا جب شکار کیا
وہ کہہ رہی تھی شب وصل اپنے دولہا سے
یہ گفٹ دے کے مجھے تو نے شرمسار کیا
تمہارا طرز تغافل بھی ہینگ ہے شاید
کہ ایک عمر توجہ کا انتظار کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.