کسی شوخ سے دل لگا چاہتا ہے
کسی شوخ سے دل لگا چاہتا ہے
یہ بم اک نہ اک دن پھٹا چاہتا ہے
یہ بندہ ترا تجھ سے کیا چاہتا ہے
تری کار میں بیٹھنا چاہتا ہے
وہ آنے کو ہیں آج شب میرے گھر میں
مرا گھر نمائش بنا چاہتا ہے
مرے دل پہ دھاوے کی تیاریاں ہیں
سویڈن پہ حملہ ہوا چاہتا ہے
مری مشکلیں حل ہوا چاہتی ہیں
مرے گھر میں ریڈیو لگا چاہتا ہے
نہ مانو مری التجا کو نہ مانو
رسالے میں سب کچھ چھپا چاہتا ہے
خدا لائے وہ دن کہ وہ مجھ سے پوچھیں
ارے لق لقےؔ بول کیا چاہتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.