کتوں سے خطاب
فکر انجام نہ کر گھوم کے سنسار میں بھونک
ریڈیو ٹی وی میں اور میڈیا اسٹار میں بھونک
پارک میں روڈ پر اور کوچہ و بازار میں بھونک
سرد ہو جذبۂ ملت تو نہ بیکار میں بھونک
روز بے خوف و خطر محفل اغیار میں بھونک
موقع مل جائے تو یورپ کے سیمینار میں بھونک
رات بھر سادھ لے دم صبح کے اخبار میں بھونک
دھارمک لے میں مہاپرشوں کے دربار میں بھونک
دم نہ تیری اٹھے اوہام پرستوں کی طرف
آنکھ تیری نہ رہے رام پرستوں کی طرف
رخ ترا سیدھا ہو اسلام پرستوں کی طرف
بھول کر دیکھ نہ اصنام پرستوں کی طرف
جب تری بھونک کی یورپ سے صدا آتی ہے
ایشین قوم تری کتنا سکوں پاتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.