لندن شہر میں
جب سے اچھلی شیخ کی دستار لندن شہر میں
شازیہ نے پھونک دی شلوار لندن شہر میں
اڑ رہا ہے ہر طرف اب ریگزاروں کی طرح
شیخ کی دستار کا ہر تار لندن شہر میں
جن کو اپنے دیس میں آتی نہ تھی اپنی زباں
وہ نکالیں اب کئی اخبار لندن شہر میں
ہم تو اس لندن کا رکھیں گے کوئی اچھا سا نام
ہو گئے جس وقت خود مختار لندن شہر میں
آنکھ ٹیڑھی زلف نقلی اور مصنوعی پلک
ہے یہ کالے بخش کا دل دار لندن شہر میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.