Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

موسیقی سے علاج

دلاور فگار

موسیقی سے علاج

دلاور فگار

MORE BYدلاور فگار

    اک محقق نے نئی تحقیق فرما دی ہے آج

    فن موسیقی سے بھی ممکن ہے انسانی علاج

    سچ ہے یہ دعویٰ تو رخصت اے اطبائےکرام

    مسطگی کو بندگی قرص ملین کو سلام

    اب مداوائے مرض ہوگا نئے انداز سے

    اب ہو الشافی کی آواز آئے گی ہر ساز سے

    اب تو نوٹنکی ہی میں ہوگا علاج سامعین

    الفراق اے گل بنفشہ الوداع اے نسپلین

    نامور قوال پورے ڈاکٹر ہو جائیں گے

    صرف سازندے جو ہیں کمپاؤنڈر ہو جائیں گے

    ان دوا خانوں پہ ایسے بورڈ آئیں گے نظر

    مطرب آتش نوا مس ناز لیڈی ڈاکٹر

    تھرمامیٹر کی جگہ منہ میں لگا کر بانسری

    ڈاکٹر دیکھے گا کیا حالت ہے اب بیمار کی

    موت بھی اس شخص تک آتے ہوئے گھبرائے گی

    جس کے سر پر نزع میں ڈفلی بجائی جائے گی

    چوں کہ نسخوں میں رعایت ہوگی صرف اشعار کی

    صرف شاعر کو جگہ دی جائے گی عطار کی

    پڑ گئے معجون میں کیڑے خمیرہ سڑ گیا

    بوعلی سینا کی امیدوں پہ پانی پڑ گیا

    حضرت اجملؔ کے جادو کا اثر زائل ہوا

    آدمی فیاضؔ خاں کے آرٹ کا قائل ہوا

    اس کو کہتے ہیں خدا کی دین یہ ہوتی ہے دین

    اب سول سرجن بنے گا جانشین تان سین

    اب اطبا بھی نظر آئیں گے شہنائی بدست

    شربت عناب کی بوتل کو پیغام شکست

    ان سے کہہ دو مبتلا ہیں جو کسی آزار میں

    اب شفا خانے کھلیں گے حسن کے بازار میں

    قبض کے مارے ہوئے بیمار کو کر دو خبر

    ایک ٹھمری میں ہے اطریفل زمانی کا اثر

    اب تو اخباروں میں شائع ہوں گے ایسے اشتہار

    جملہ امراض خصوصی کی دوا طبلہ ستار

    جملہ امراض خبیثہ کی دوائے کار گر

    نغمۂ ساحرؔ بہ آواز لتا منگیشکر

    ضعف معدہ ہے تو مس کجن کی قوالی سنو

    خشک کھانسی ہے تو نظم حضرت حالیؔ سنو

    کیا ضروری ہے کہ پیچش کی دوا ہو اسپغول

    ادویہ تو اور بھی ہیں بین باجا بینڈ ڈھول

    اختلاج قلب کی واحد دوا ہے آج کل

    بیکلؔ اتساہی سے سنئے اے مری جان غزل

    اس طرح نسخہ لکھے گا چارہ ساز نبض بیں

    ''وادرا دس بارہ ٹھمری دو عدد ایک بھیرویں''

    صبح دم مثل شکیلہ مشق قوالی کنند

    خاک پائے مشتری بائی بہ وقت شب خورند

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    دلاور فگار

    دلاور فگار

    مأخذ :
    • کتاب : Kulliyat-e-Dilavar Figar (Pg. 81)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے