Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مجھے ووٹ دینا

اطہر جعفری

مجھے ووٹ دینا

اطہر جعفری

MORE BYاطہر جعفری

    میں کھوٹا تھا بالکل کھرا ہو گیا ہوں

    مجھے ووٹ دینا کھڑا ہو گیا ہوں

    مجھے ہو گئی ہے الیکشن کی خارش

    مری آپ سے بس یہی ہے گزارش

    کریں دوسروں سے بھی میری سفارش

    یہی ہے مری انتہائے نگارش

    نکما تھا ہاں کام کا ہو گیا ہوں

    مجھے ووٹ دینا کھڑا ہو گیا ہوں

    وزیروں سے میں آشنائی کروں گا

    تمہاری گلی کی صفائی کروں گا

    حریفوں کی اپنے پٹائی کروں گا

    کچھ اس طرح سے رہنمائی کروں گا

    خدا تو نہیں ناخدا ہو گیا ہوں

    مجھے ووٹ دینا کھڑا ہو گیا ہوں

    نہ ہوگی تمہیں باربر کی بھی حاجت

    میں کرتا رہوں گا تمہاری حجامت

    ہوں صادق نہیں جھوٹ کی میری عادت

    مرے حال پر اب تو کیجے عنایت

    میں کل کیا تھا اور آج کیا ہو گیا ہوں

    مجھے ووٹ دینا کھڑا ہو گیا ہوں

    میں بے پر کی اکثر اڑایا کروں گا

    اور آپس میں تم کو لڑایا کروں گا

    میں پکڑاؤں گا پھر چھڑایا کروں گا

    میں ہر ایک کے کام آیا کروں گا

    کہ ہر اک مرض کی دوا ہو گیا ہوں

    مجھے ووٹ دینا کھڑا ہو گیا ہوں

    اگر ہو گیا کامیاب اللہ اللہ

    کروں گا میں تم سے خطاب اللہ اللہ

    کھلاؤں گا شامی کباب اللہ اللہ

    بنا دوں گا سب کو نواب اللہ اللہ

    خدا کی قسم آپ کا ہو گیا ہوں

    مجھے ووٹ دینا کھڑا ہو گیا ہوں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے