مٹن کی سمت میں بڑھتا ہوں تو کباب اٹھا
مٹن کی سمت میں بڑھتا ہوں تو کباب اٹھا
یہ لمحہ بھر کا تماشا ہے بے حجاب اٹھا
ہماری زلف سیہ کا بھرم نہ کھل جائے
بچا ہوا ہے جو پیالی میں وہ خضاب اٹھا
اگر ہے نیند نہ آنے کا عارضہ تجھ کو
تو بیڈ پہ لیٹ کے فوراً کوئی کتاب اٹھا
تو ریڈیو ہے زمانے سے اب تو بن ٹی وی
صدا کے ساتھ ہی پکچر بھی ہو نقاب اٹھا
طرح طرح کے مسائل ہیں عاشقوں کے لیے
کسی بھی عہد محبت کا تو نصاب اٹھا
میں سانس روک کے بیٹھا ہوں رحم کر مجھ پر
ابھی جو ایک اتاری ہے وہ جراب اٹھا
یہ لگ رہا ہے تری دال اب نہیں گلنی
جو اس کے واسطے لایا ہے وہ گلاب اٹھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.