نخل ہمسایہ پہ جو آم ہیں پکتے جاویں
نخل ہمسایہ پہ جو آم ہیں پکتے جاویں
دھیرے دھیرے مرے آنگن میں ٹپکتے جاویں
پورے صوفے کو ترے گھیر نے گھیرا ہوا ہے
ہم کہاں تک ترے پہلو سے سرکتے جاویں
اس کو گاڑی کی سہولت ہے میسر لیکن
عشق پیشہ تو بسوں میں ہی لٹکتے جاویں
ٹکٹکی باندھ کے دنیا ترا دیدار کرے
ایک ہم ہیں کہ جو پلکیں ہی جھپکتے جاویں
اب شب ماہ گزرتی نہیں اپنی چھت پر
فیس بک پر ہی کئی چاند چمکتے جاویں
کاش پڑھ لیتے ہم اظہار وفا کی ٹیوشن
سامنے یار کے پل پل جو اٹکتے جاویں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.