نیا بنجارہ نامہ
دلچسپ معلومات
This nazm is a parody of one of the most popular nazms "Banjara-nama" by Nazeer Akbarabadi.
اس باپ سے ناطہ توڑ لیا جس باپ کا تھا بے حد پیارا
تو مال ہڑپ کر بیٹھا ہے روتا ہے خسر بھی بچارا
دستوں میں آگ ہی نکلے گی کھائے گا اگر تو انگارا
تو مال اور دھن کے چکر میں پھرتا ہے عبث مارا مارا
سب ٹھاٹ پڑا رہ جائے گا جب لاد چلے گا بنجارا
کیا فائدہ رسوا ہونے سے رسوائی کا آغاز نہ کر
جس حال میں تو ہے اچھا ہے اب آرزوئے اعزاز نہ کر
خوابوں کی انوکھی دنیا میں تو حد سے سوا پرواز نہ کر
دولت سے وفا نا ممکن ہے دولت پہ زیادہ ناز نہ کر
سب ٹھاٹ پڑا رہ جائے گا جب لاد چلے گا بنجارا
شوہر کی تباہی کی خاطر بس ایک ہی عورت کافی ہے
یہ بات نہ سب پر ظاہر ہو تو صاحب دولت کافی ہے
دس بیس عمارت کیا ہوں گی بس ایک عمارت کافی ہے
انجام سمجھنے کی خاطر شداد کی جنت کافی ہے
سب ٹھاٹ پڑا رہ جائے گا جب لاد چلے گا بنجارا
چھ کاریں ہیں دو کاروں کو خیرات میں دے دے اچھا ہے
تو قوم کے خدمت گاروں کو خیرات میں دے دے اچھا ہے
جو کچھ ہے وہ غم کے ماروں کو خیرات میں دے دے اچھا ہے
تو اپنی زمیں ناداروں کو خیرات میں دے دے اچھا ہے
سب ٹھاٹ پڑا رہ جائے گا جب لاد چلے گا بنجارا
- کتاب : Hans Kar Guzaar De (Pg. 58)
- مطبع : Sayyed Ejazuddin Shah Popular (1997)
- اشاعت : 1997
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.