پڑنے والا ہوں امتحان میں کیا
بیگم آیا ترے گمان میں کیا
کیوں لبالب بھرا نہیں ڈونگا
چار ہی بوٹیاں تھیں ران میں کیا
والد محترم نے فرمایا
نصف شب کر رہے ہو لان میں کیا
پانچ مرلے اور اس قدر مہنگا
ہے کنواں تیل کا مکان میں کیا
ایک ہی پھونک کی ضرورت ہے
جان رکھا ہے تیری جان میں کیا
پڑ گیا جو تمہارے ماتھے پر
کوئی قصہ ہے اس نشان میں کیا
ہم سے لے لو گے امتحان سبھی
بندہ پرور اسی جہان میں کیا
سارا ملبہ گرا نہ دیں مجھ پر
چل رہی ہے یہ افسران میں کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.