ایک دن بیوی نے فرمایا تمہاری ہر کتاب
فالتو سامان ہے کوڑا ہے ردی ہے جناب
آج کل مہنگائی سے میں کس قدر بد حال ہوں
تم اجازت دو اگر ردی میں ان کو بیچ دوں
دفن ان میں علم و فن کے ہیں ہزاروں ماہتاب
میں نے بیوی سے کہا نایاب ہے ہر اک کتاب
دیکھ یہ دیوان غالب آپ ہے اپنی مثال
اس کا اک اک شعر ہے اردو ادب میں لا زوال
دیکھ حالیؔ کی مسدس کا نہیں کوئی جواب
یہ بھی ہے اردو ادب میں ایک با مقصد کتاب
اور یہ بانگ درا اقبالؔ کی پہچان ہے
کیا خبر تجھ کو یہ اردو شاعری کی شان ہے
انقلابی عشقیہ نظموں کی کلیات ہے
جوشؔ کی اردو ادب کو قیمتی سوغات ہے
اور یہ ہے 'تلخیاں' ساحرؔ کا لا فانی کلام
اس سے ہی زندہ رہے گا حشر تک ساحرؔ کا نام
یہ اکائی اور آمد ہیں کتابیں بدرؔ کی
ناقدوں نے ان کتابوں سے ہی ان کی قدر کی
آگ کا دریا ہے یہ یہ 'گردش رنگ چمن'
ان کتب سے ہے عیاں اردو ادب کا بانکپن
عمر بھر کی ہے کمائی بیش و کم شہبازؔ کی
دیکھ یہ ہیں چھ کتابیں محترم شہبازؔ کی
دیکھ یہ فاروقؔ بھائی کی کتابیں بے شمار
نثر بھی ہے مستند اور نظم بھی ہے با وقار
دیکھ طالب کی کتابیں پہلا پتھر سلسلہ
لفظ سادہ میں چھپا ہے زندگی کا فلسفہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.