شکوہ
لکھا تھا مرے بھاگ میں یہ شخص نگوڑا
جس نے کہ عرق میری جوانی کا نچوڑا
مجھ سے تو یہ ہر روز ہی کرتا ہے لڑائی
مارے کبھی چانٹے تو کبھی ہاتھ مروڑا
میرے لیے ناکارہ ہے ناکارہ رہے گا
دفتر سے بھی بھاگ آتا ہے اکثر یہ بھگوڑا
اس شخص کے برتاؤ سے میں آ چکی ہوں تنگ
اس نے تو مجھے خواب میں بھی آن جھنجھوڑا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.