تلے گی تجھ کو پکوڑے وہ تلنے والی نہیں
تلے گی تجھ کو پکوڑے وہ تلنے والی نہیں
دل شکستہ تری دال گلنے والی نہیں
سہیلیوں کو تو حسرت بھری نظر سے نہ دیکھ
کہ اس طرح تری دلہن بدلنے والی نہیں
کھڑا ہوا ہوں یہی سوچ کر اسٹاپ پہ میں
کہ اس کے آنے تلک بس یہ چلنے والی نہیں
یہ ڈاکٹر نے کہا سن کے میرا درد دل
علاج سے تری حالت سنبھلنے والی نہیں
ہیں اس کے پاس کئی آپشن کئی چائس
تجھے گنوا کے بھی وہ ہاتھ ملنے والی نہیں
مرید کو یہ بتایا گیا اشاروں میں
کہ سو پچاس سے مشکل یہ ٹلنے والی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.