ان کے گھر میں چاند اور تارے اپنے گھر میں آگ
ان کے گھر میں چاند اور تارے اپنے گھر میں آگ
اپنی اپنی قسمت پیارے اپنا اپنا بھاگ
آج وہ شاید میرے گھر میں رات گئے تک آئیں
بھور سمے سے چھت پر اپنی بول رہا ہے کاگ
یہ جگ تو کل جگ ہے پیارے اس جگ میں آنند کہاں
جتنی جلدی بھاگ سکے تو اس دھرتی سے بھاگ
بوڑھی دھرتی ایسی ناری جس کے سو سو روپ
اس کے کہنے میں پھنس جاتے ہیں کیسے کیسے دھاگ
اس نگری میں پاشاؔ صاحب کس کس کو سمجھاؤ گے
ہر اک کی اپنی اپنی ڈفلی ہر اک کا اپنا راگ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.