ان کی روش میں گردش پرکار دیکھ کر
ان کی روش میں گردش پرکار دیکھ کر
ہم کیا کریں زمانے کی رفتار دیکھ کر
چہرے کو پاؤڈر سے گراں بار دیکھ کر
دل سرنگوں ہے رنگ رخ یار دیکھ کر
حیرت زدہ ہیں شیخ برہمن ہیں دم بخود
بہروپیوں کا لشکر جرار دیکھ کر
ساقی نے ان کو بھنگ پلائی مجھے شراب
''دیتے ہیں بادہ ظرف قدح خوار دیکھ کر''
فاقوں نے ٹھونک پیٹ کے چولیں بٹھال دیں
وہ مطمئن ہیں پیٹ کو ہموار دیکھ کر
- کتاب : Mujalla Dastavez (Pg. 162)
- Author : Aziz Nabeel
- مطبع : Edarah Dastavez (2013-14)
- اشاعت : 2013-14
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.