یہ زلفوں کا محل گنبد نما معلوم ہوتا ہے
یہ زلفوں کا محل گنبد نما معلوم ہوتا ہے
ترے سر پر کسی کا مقبرہ معلوم ہوتا ہے
مزاج یار موسم کی طرح فوراً بدلتا ہے
یہ انگلستان کی آب و ہوا معلوم ہوتا ہے
کبھی سورج نہیں ڈوبا تمہارے حسن تاباں کا
یہ سابق دولت برطانیہ معلوم ہوتا ہے
ہمیشہ میری قسمت میں ہے افریقہ کی تاریکی
یہ تیرا سایۂ زلف دوتا معلوم ہوتا ہے
تمہارے حسن کی دنیا ہے میرا دل ہوا روشن
عدو جل جل کے جیسے کوئلہ معلوم ہوتا ہے
مری آنکھوں سے دریا بہہ رہے ہیں تیری فرقت میں
اور اس پانی میں بلبل بلبلہ معلوم ہوتا ہے
- کتاب : Shora-e-London (Pg. 51)
- Author : Jauhar Zahiri
- مطبع : Books From India (U.K) Ltd. 45, Museum Street,Londan W.C-1 (1985)
- اشاعت : 1985
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.