Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اعمال کے سائے تو ڈرانے میں لگے ہیں

شمیم انجم وارثی

اعمال کے سائے تو ڈرانے میں لگے ہیں

شمیم انجم وارثی

MORE BYشمیم انجم وارثی

    اعمال کے سائے تو ڈرانے میں لگے ہیں

    سرکار مگر مجھ کو بچانے میں لگے ہیں

    ہے رحمت کونین کی کونین میں آمد

    عشاق در و بام سجانے میں لگے ہیں

    کثرت سے جو پڑھتے ہیں درود شہ بطحا

    وہ لوگ مقدر کو جگانے میں لگے ہیں

    ہاتھوں میں لیے کوثر و تسنیم کے ساغر

    وہ تشنہ لبی سب کی بجھانے میں لگے ہیں

    سرکار کے آنے کی خبر جب سے ملی ہے

    بت کعبے کے منہ اپنا چھپانے میں لگے ہیں

    دنیا تو امیروں کی طرف دیکھ رہی ہے

    وہ ناز غریبوں کے اٹھانے میں لگے ہیں

    ہے پیش نظر روضۂ آقا جو شمیمؔ آج

    جذبات مرے اشک بہانے میں لگے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے