Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

آج کچھ کرنا ہے اظہار رسول عربی

بہزاد لکھنوی

آج کچھ کرنا ہے اظہار رسول عربی

بہزاد لکھنوی

MORE BYبہزاد لکھنوی

    آج کچھ کرنا ہے اظہار رسول عربی

    سنیے یا احمد مختار رسول عربی

    آپ کی امت عاصی ہے بڑی زحمت میں

    ان میں ہر شخص ہے اب خوار رسول عربی

    ان میں باقی ہے نہ عزت نہ تمدن نہ وقار

    یہ تو سب ہو چکے بے کار رسول عربی

    دولت دین ہے ان میں نہ تو دنیا باقی

    ان میں ہر ذات ہے نادار رسول عربی

    زندہ یہ ہیں تو مگر زیست کا کچھ لطف نہیں

    زیست سے اب ہیں یہ بیزار رسول عربی

    آپ کے حکم کو ان سب نے بھلایا ہے حضور

    اس کا سب کرتے ہیں اقرار رسول عربی

    یہ برے ہیں کہ بھلے آپ کی امت ہیں ضرور

    نگہ لطف ہے درکار رسول عربی

    آپ سے ہم نہ کہیں جا کے تو پھر کس سے کہیں

    آپ عالم کے ہیں مختار رسول عربی

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے