آنکھوں میں کچھ اس طرح سما جائے مدینہ
آنکھوں میں کچھ اس طرح سما جائے مدینہ
دیکھوں میں جدھر مجھ کو نظر آئے مدینہ
ہے دل کے قریں برق تجلائے مدینہ
ہے صل علی انجمن آرائے مدینہ
میں مدح سرا جوش عقیدت سے ہوں ورنہ
یہ میری زباں اور سخن ہائے مدینہ
ہاں دل ہے وہی جس میں مدینے کی لگن ہو
ہاں سر ہے وہی جس میں ہو سودائے مدینہ
بڑھتا ہی رہے سلسلۂ شوق حضوری
اٹھتا ہی رہے درد تمنائے مدینہ
سمجھوں میں اسے معجزۂ قسمت بیدار
مجھ کو جو نظر خواب میں آ جائے مدینہ
اک عمر سے بے چین بہت جان حزیںؔ ہے
بس اک نظر رحمت آقائے مدینہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.