آنسو مری آنکھوں میں نہیں آئے ہوئے ہیں
آنسو مری آنکھوں میں نہیں آئے ہوئے ہیں
دریا تری رحمت کے یہ لہرائے ہوئے ہیں
اللہ ری حیا حشر میں اللہ کے آگے
ہم سب کے گناہوں پہ وہ شرمائے ہوئے ہیں
میں نے چمن خلد کے پھولوں کو بھی دیکھا
سب آگے ترے چہرے کے مرجھائے ہوئے ہیں
بھاتا نہیں کوئی نظر آتا نہیں کوئی
دل میں وہی آنکھوں میں وہی چھائے ہوئے ہیں
روشن ہوئے دل پرتو رخسار نبی سے
یہ ذرے اسی مہر کے چمکائے ہوئے ہیں
شاہوں سے دبیں کیا جو گدا ہیں ترے در کے
یہ اے شاہ خوباں تری شہہ پائے ہوئے ہیں
آئے ہیں جو وہ بے خودیٔ شوق کو سن کر
اس وقت امیرؔ آپ میں ہم آئے ہوئے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.