دل میں الفت رکھے نبی کے لیے
دل میں الفت رکھے نبی کے لیے
یہ ہی بہتر ہے آدمی کے لیے
جتنی ان کے لئے ہے اس دل میں
اتنی چاہت نہیں کسی کے لیے
مولا بخشے گا ساری امت کو
اپنے محبوب کی خوشی کے لیے
جس میں پیارے نبی کا روضہ ہے
دل ہے بیتاب اس گلی کے لیے
ایک دنیا ہی پہ نہیں موقوف
سارے عالم بنے نبی کے لیے
کوئی مومن ہو چاہے ہو کافر
وہ تو رحمت ہیں ہر کسی کے لیے
چشم و دل دونوں وا ہیں ہاتفؔ کے
میرے سرکار آپ ہی کے لیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.