فاقوں میں بندھا پیٹ پہ پتھر نہ ملے گا
فاقوں میں بندھا پیٹ پہ پتھر نہ ملے گا
سرکار دو عالم سا پیمبر نہ ملے گا
توحید کے جلوؤں سے منور نہ ملے گا
کعبے کی طرح اور کوئی گھر نہ ملے گا
ان کے غم فرقت کا ہے مفتوح مرا دل
مجھ جیسا مقدر کا سکندر نہ ملے گا
اے منحرف دین بجز ذات محمد
محشر میں تجھے شافع محشر نہ ملے گا
اے دور خرافات کے بہکے ہوئے لوگو
چھوڑا در سرکار تو پھر در نہ ملے گا
انسان کے پیکر میں ہیں وہ نور مجسم
ایسا کسی انسان کا پیکر نہ ملے گا
ہر سمت مدینے میں ہے انوار کی بارش
نظروں کو کہیں اور یہ منظر نہ ملے گا
ہر ایک نفس صرف کرو نعت نبی میں
پھر وقت دوبارہ تمہیں اخترؔ نہ ملے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.