ہیں وقف جان و دل مرے اس کام کے لیے
ہیں وقف جان و دل مرے اس کام کے لیے
پڑھیے درود رہبر اسلام کے لیے
زندہ رہے جو خدمت اسلام کے لیے
وہ منتخب ہیں حشر میں انعام کے لیے
شہرا ہے عام ساقیٔ کوثر کے فیض کا
دنیا تڑپ رہی ہے بس اک جام کے لیے
وہ شام جو مدینے کے رستے میں آ گئی
صبح ابد ترستی ہے اس شام کے لیے
کام آئے گا وظیفہ محمد کے نام کا
کیا خوب کام ہے دل ناکام کے لیے
جو بے قرار عشق رسول انام ہیں
فردوس ان کے نام ہے آرام کے لیے
ذکر خدا و ذکر نبی ہے رہ خلوص
گمنام وہ ہوئے جو چلے نام کے لیے
اعلان ہے نصیرؔ یہ رب کریم کا
عشق رسول شرط ہے اسلام کے لیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.