Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہم غریبوں مفلسوں کے آپ جو داتا ہوئے

صدام حسین نازاں

ہم غریبوں مفلسوں کے آپ جو داتا ہوئے

صدام حسین نازاں

MORE BYصدام حسین نازاں

    ہم غریبوں مفلسوں کے آپ جو داتا ہوئے

    دام غربت سے رہا ہم لوگ بھی آقا ہوئے

    ان کی جانب بڑھنے والے بھا گئے اللہ کو

    دور ان سے ہونے والے چار سو رسوا ہوئے

    کر دیا اپنے کرم سے آپ نے ہم کو زبر

    زیر پا ہم آپ کے جو سید والا ہوئے

    تیرگی میں جی رہے تھے آپ کے صدقے حضور

    دین کی پا کر ضیا ہم لوگ تابندہ ہوئے

    انبیا میں اول و آخر انہی کی ذات ہے

    فخر آدم جان عیسیٰ والیٔ بطحا ہوئے

    جن کو مولیٰ نے بنایا شافع یوم النشور

    حوض کوثر کے وہی قاسم ہوئے آقا ہوئے

    آپ ہیں وہ آپ ہیں شاہ مدینہ آپ ہیں

    جن کی ایڑی کی چمک سے تارے رخشندہ ہوئے

    خالق اکبر نے طیبہ کو کیا دار الشفا

    آمنہ کے لاڈلے جب داخل طیبہ ہوئے

    اس مقدس گھر کی عظمت کیا ہے جانے کبریا

    جس مقدس گھر میں پیدا صاحب اسرا ہوئے

    آسماں منزل بنا فرزند مریم کی مگر

    لامکاں پر جلوہ گر کونین کے نوشہ ہوئے

    ہو رسول ہاشمی اب لمحۂ وصلت عطا

    فرقت طیبہ کے ہاتھوں جیتے جی مردہ ہوئے

    صاحب رفعت کیا نازاںؔ انہیں اللہ نے

    کل رسل کل انبیا سے شاہ دیں اعلیٰ ہوئے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے