ہمارے دل کو ہو کچھ ایسے جستجوئے رسول
ہمارے دل کو ہو کچھ ایسے جستجوئے رسول
رہے زبان پہ ہر وقت گفتگوئے رسول
خدا نے کہہ دیا ایماں اسی کا کامل ہے
عزیز رکھتا ہے جو جاں سے آبروئے رسول
یہ شان دیکھو بنا ان کا ہر عمل سنت
وہی حدیث بنی جو تھی گفتگوئے رسول
یہ حال عشق و عقیدت کا تھا صحابہ کی
سنبھال لیتے تھے ہر قطرۂ وضوئے رسول
نبی کی حکمت و اخلاق کی چلی جب تیغ
فدائے جان ہوئے پھر بہت عدوئے رسول
وہ خواب خواب ہے گوہرؔ کا خواب میں یا رب
بس اپنے آپ کو پاؤں میں روبروئے رسول
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.