Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہو تم میں کوئی شاہ مدینہ تو دکھا دو

فاروق نور

ہو تم میں کوئی شاہ مدینہ تو دکھا دو

فاروق نور

MORE BYفاروق نور

    ہو تم میں کوئی شاہ مدینہ تو دکھا دو

    یعنی مرے سرکار کے جیسا تو دکھا دو

    اس چہرۂ انور کا بیاں بعد میں کرنا

    پہلے مرے مختار سا تلوا تو دکھا دو

    وہ زلف جسے حق نے دی والیل سے تعبیر

    ہو رنگ کوئی ایسا بھی گہرا تو دکھا دو

    اس شاہ کے جیسا کوئی دنیا میں شہنشاہ

    جو ٹوٹی چٹائی پہ ہو بیٹھا تو دکھا دو

    سدرہ سے پرے عرش الٰہی پہ اے لوگو

    سرکار سے پہلے کوئی پہنچا تو دکھا دو

    ہم نے تو کوئی دوسرا احمد نہیں دیکھا

    ہو تم نے اگرچہ کوئی دیکھا تو دکھا دو

    آئے تو بہت دنیا میں اسلام کے داعی

    پر ایسا کوئی ایک ہی آیا تو دکھا دو

    بن مانگے یہ بھر دیتے ہیں محتاجوں کے دامن

    دیکھا ہو مرے آقا سا آقا تو دکھا دو

    محشر میں جو اک ایک کی فرمائے شفاعت

    ہو کوئی محمد کے علاوہ تو دکھا دو

    دنیا میں کہیں اپنے غلاموں کے لئے نورؔ

    پتھر جو شکم پہ کوئی باندھا تو دکھا دو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے