جلوۂ مصحف قرآں ہیں رسول عربی
جلوۂ مصحف قرآں ہیں رسول عربی
نور ایماں سے درخشاں ہیں رسول عربی
معنیٔ سورۂ رحماں ہیں رسول عربی
مصدر تابش برہاں ہیں رسول عربی
جس نے ذروں کو سکھایا ہے ستاروں کا چلن
وہ مشیت کا دبستاں ہیں رسول عربی
ان کے دستور میں خنداں ہے بہاروں کا نظام
حسن ترتیب گلستاں ہیں رسول عربی
ان سے پہلے تھا کہاں رب دو عالم کا شعور
مظہر جلوۂ یزداں ہیں رسول عربی
اے بشر کتنا بڑا ہے بشریت کا مقام
میزباں عرش ہے مہماں ہیں رسول عربی
حکم دیں وہ تو مہ و مہر کے رک جائیں قدم
حاکم گردش دوراں ہیں رسول عربی
راہرو رات کا جنگل ہے سر راہ تو کیا
رہبر نور بداماں ہیں رسول عربی
غم ہیں یادیں ہیں شب درد ہے تنہائی ہے
اب مری زیست کا ساماں ہیں رسول عربی
کوئی ہمدرد نہیں درد کی دیواروں میں
وجہ تسکین دل و جاں ہیں رسول عربی
غیر ممکن بھی ہے ان کے لیے ممکن ذوقیؔ
فائز مسند امکاں ہیں رسول عربی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.