جتنے ٹپکے آنکھ سے اشک ندامت دیکھنا
جتنے ٹپکے آنکھ سے اشک ندامت دیکھنا
بن گئے سب مشعل نور ہدایت دیکھنا
جذب الفت دیکھنا شان عقیدت دیکھنا
ہو گئی با وصف دوری ان سے قربت دیکھنا
دل کی ہر حسرت حد لفظ و بیاں میں آ گئی
کتنی معنی خیز ہے اک ان کی حسرت دیکھنا
ان کا نام آتے ہی لب پر آنکھ پرنم ہو گئی
میرے جذبات عقیدت کی نزاکت دیکھنا
وہ شہہ کونین اور میں اک گدائے بے نوا
پھر بھی ہے ان سے مجھے اک خاص نسبت دیکھنا
مجھ سے عصیاں کار کی بھی پردہ پوشی ہو گئی
دیکھنا گنجائش دامان رحمت دیکھنا
سر سے پا تک غرق عصیاں جس کو کہتے ہیں حزیںؔ
آج وہ بھی مدح خواں ہے یہ سعادت دیکھنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.