کرم ہم غریبوں پہ فرمانے والے
نہ آیا کوئی تجھ سا اے آنے والے
تری عظمتوں کو ترا رب ہی جانے
اے طہٰ و یاسین کہلانے والے
ہوئی ابتدائے نبوت انہیں سے
وہی خاتمہ بھی ہیں فرمانے والے
جو جس کا ہے کھاتا اسی کی ہے گاتا
تری کیوں نہ گائیں ترا کھانے والے
یہ آنکھیں بھی پیاسی ہیں دل بھی ہے پیاسا
ادھر کو بھی برسا دے برسانے والے
تری معرفت کے سفر میں یقیناً
بھٹک جائیں گے سارے پیمانے والے
نہیں ہے انہیں اس کا اندازہ شاید
کہ کیا پا گئے ہیں تجھے پانے والے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.