کونین میں یوں جلوہ نما کوئی نہیں ہے
کونین میں یوں جلوہ نما کوئی نہیں ہے
اللہ کے بعد ان سے بڑا کوئی نہیں ہے
یوں فرش سے تا عرش گیا کوئی نہیں ہے
معراج میں اس درجہ رسا کوئی نہیں ہے
مانگو تو ذرا ان کے توسط سے کبھی کچھ
مقبول نہ ہو ایسی دعا کوئی نہیں ہے
کام آئی سر حشر محمد کی شفاعت
سب کہتے ہیں جا تیری خطا کوئی نہیں ہے
ہر چند نبی عیسیٰ و موسیٰ بھی ہیں لیکن
محبوب خدا ان کے سوا کوئی نہیں
اللہ نے سو حسن دئے نوع بشر کو
یوں نور کے سانچے میں ڈھلا کوئی نہیں ہے
دل ان کا ہے اس دل میں وہی جلوہ فگن ہیں
اب ان کے علاوہ بخدا کوئی نہیں ہے
امت میں ہوں ان کی کہ جو ہیں رحمت عالم
کیوں حشر کا ڈر ہو مرا کیا کوئی نہیں ہے
اس دور پہ اے ختم رسل چشم کرم ہو
رہزن ہیں بہت راہنما کوئی نہیں ہے
پڑھتے رہو دن رات نصیرؔ ان کا وظیفہ
ایسا عمل رد بلا کوئی نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.