خوش نصیب اس لیے دنیا میں ہے امت ان کی
خوش نصیب اس لیے دنیا میں ہے امت ان کی
بخشوائے گی سر حشر شفاعت ان کی
ساری دنیا مجھے پر نور نظر آتی ہے
دل میں روشن ہے مرے شمع محبت ان کی
جادۂ معرفت حق میں بھٹکنے والو
حق تعالی کی عبادت ہے اطاعت ان کی
انبیا پیچھے صف آرا شب معراج ہوئے
سارے نبیوں پہ مسلم ہے امامت ان کی
اللہ اللہ یہ کاشانۂ حضرت کا وقار
آئے جبریل امیں لے کے اجازت ان کی
کیوں نہ مشغول رہوں مدحت آں حضرت میں
میرے اللہ کو مرغوب ہے مدحت ان کی
امتی رحمت کونین کے ہم ہیں اخترؔ
ہر قدم پر ہمیں حاصل ہے حمایت ان کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.