Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کئے جا صبا تو مدینے کی باتیں

بہزاد لکھنوی

کئے جا صبا تو مدینے کی باتیں

بہزاد لکھنوی

MORE BYبہزاد لکھنوی

    کئے جا صبا تو مدینے کی باتیں

    یہی ہیں یہی میرے جینے کی باتیں

    میں اس پر تصدق میں قربان اس پر

    مجھے جو سنائے مدینے کی باتیں

    مجھے کیا زمانہ کی باتوں سے مطلب

    یہ باتیں نہیں میرے جینے کی باتیں

    کئے جا مدینے سے اے آنے والے

    محمد کی باتیں مدینے کی باتیں

    خدا تجھ کو دنیا میں آباد رکھے

    سنا دے مجھے کچھ مدینے کی باتیں

    مرے قلب بیتاب کو کہنے والے

    سکوں بخشتی ہیں مدینے کی باتیں

    خدا دن وہ لائے کہ بہزادؔ سن لوں

    مدینے میں جا کر مدینے کی باتیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے